ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم صحافت کے موقع پرخصوصی پروگرام؛ سابق چیف جسٹس سنتوش ہیگڈے کے ہاتھوں ہوگا افتتاح

بھٹکل میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم صحافت کے موقع پرخصوصی پروگرام؛ سابق چیف جسٹس سنتوش ہیگڈے کے ہاتھوں ہوگا افتتاح

Thu, 06 Jul 2017 21:32:38    S.O. News Service

بھٹکل 6؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور شمالی کینرا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ان دنوں اپنی سلور جوبلی منا رہا ہے اور اس ضمن میں ایسو سی ایشن کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔

امسال یوم صحافت کے موقع پر اسوسی ایشن کی جانب سے مورخہ 8جولائی کو ناگ یکشے ہال میں یوم صحافت منایا جائے گا جس کی صدارت ایم ایل اے منکال وئیدیا کریں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے قاضیا بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کے مالک جناب قاضیا یونس صاحب شریک ہونگے۔اس کے علاوہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ریاستی صدراین راجو، ضلعی صدرسبرایا بھٹ بکّل اور نگ یکشے ادارے کے صدررام داس پربھو و  دیگر مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے۔ اس اجلاس کا افتتاح سابق چیف جسٹس او ر سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے کے ہاتھوں انجام پائے گا۔

یوم صحافت کے اس پروگرام کے دوران صحافتی میدان میں خدمات کے لئے موہرے ہنومنت راؤ ریاستی ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر کراولی منجاؤ گنگا دھر ہیرے گتھی کی عزت افزائی بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ہر سال کی طرح سماجی خدمات کے لئے ایسوسی ایشن کی جانب سے کچھ اہم شخصیات کی تہنیت کی جائے گی۔ اس بار  وجیا بینک کے ریٹائرڈ برانچ منیجر ایم آر نائک اورنیوز پیپر سپلائر ہنومنت پربھو کو تہنیت  کے لئے چنا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امسال جنوری میں سلور جوبلی کے شاندارافتتاحی پروگرام کے بعدکچھ اہم عوامی مفاد کے پروگرام ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کیے گئے، جس میں اڈپی کے آدرش اسپتال کے اشتراک سے مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقادشامل ہے۔ اس کیمپ سے تقریباً ایک ہزار مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔ کیمپ میں مفت معائنے کے علاوہ ضروری دوائیاں بھی مریضوں کو مفت فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ یو م ماحولیات بھی منایا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے اراکین نے طالب علموں کے اندر ماحولیات کے تحفظ کے تعلق سے بیداری پید اکرنے کی مہم چلائی۔اس کے علاوہ دیگرفلاح وبہبود کی کارروائیاں انجام دی گئیں۔


 


Share: